Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیپکا کانز فیسٹول کیلئے تیار

ممبئی۔۔۔۔بالی ووڈ اسٹار دیپکا پڈکون کانز فیسٹول میں جانے کیلئے تیار ہیں۔فیسٹول سے پہلے انہوں نے اس کی ایک جھلک بھی دکھائی ہے۔ کانز کیلئے جاتے ہوئے دیپکا میکسی ڈریس میں انتہائی خوبصورت نظر آرہی تھیں۔دیپکا کانز میں ریڈ کارپیٹ پر سابق مس یونیورس ایشوریہ رائے اور بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کے ساتھ نظر آئیں گی۔ ایئر پورٹ پر لی گئی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ دیپکا کانز کیلئے تیار ہیں۔اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیپکا نے کہا تھا کہ کانز فیسٹول میرے لئے اہمیت کا حامل رہا ہے۔ اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور اب بھی بہت پرجوش ہوں۔

شیئر: