Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور مدینہ کے درمیان روزانہ سو سے زیادہ ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں

’سار‘ اور عمرہ سروس کمپنی الحسام نے تعاون کی یادداشت پر دستخط  کیے ہیں (فوٹو: روئٹرز)
سعودی عرب میں حرمین ایکسپریس ٹرین انتظامیہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان سفر کی سہولت بڑھانے کے لیے روزانہ سو سے زیادہ ٹرینیں چلارہی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق سعودی ریلوے کمپنی ’سار‘ نے عمرہ سروس کمپنی الحسام کے ساتھ تعاون کی یادداشت پر دستخط  کیے ہیں۔ اس کے تحت عمرہ زائرین کو محفوظ اور تیز رفتار سفر کی سہولت دی جائے گی۔
الحسام کمپنی مختلف ممالک کے زائرین کے گروپوں کے لیے حرمین ایکسپریس ٹرین میں بکنگ کا اہتمام کرہی ہے۔
الحسام کمپنی کے عمرہ انچارج عبدالعزیز حوقیر نے بتایا  کہ  ترجیحی بنیاد پر زائرین کو سفر کرانے کی سہولت ہوگی۔ پرائیویٹ سیکٹر اور سرکاری سیکٹر کے درمیان تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔
یاد رہے کہ حرمین ایکسپریس ٹرین سے زائرین میں سفر کا رجحان بڑھنے لگا ہے۔ ٹرین مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ سفر کی سہولت فراہم کررہی ہے۔
  علاوہ ازیں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھی زائرین ٹرین کے ذریعے مکہ اور مدینہ کا سفر کررہے ہیں۔ 
 رمضان کے دوران مکہ اور جدہ کے لیے روزانہ 84 ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ یکطرفہ کرایہ 23 ریال سے شروع ہورہا ہے۔ 

شیئر: