Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئرپورٹ اور حرمین ٹرین آنے والے زائرین کے لیے تحائف  

پروگرام کو ’حللتم اھلا‘  (آمد پر خوش آمدید) کا نام دیا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ اور حرمین ایکسپریس ٹرین سٹیشن پر زائرین کا خیر مقدم کررہی ہے۔ اسے ’حللتم اھلا‘  (آمد پر خوش آمدید) کا نام دیا گیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے  مطابق انتظامیہ کے ماتحت ابلاغی امورو تعلقات عامہ امور کی سیکریٹری ندی بنت عبداللہ المالکی نے بتایا کہ’ نئے پروگرام کا سب سے بڑا مقصد زائرین کو آرام و راحت پہنچانا ہے‘۔ 

 نئے پروگرام کا سب سے بڑا مقصد زائرین کو آرام و راحت پہنچانا ہے(فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ’ حللتم اھلا پروگرام کے تحت زائرین کو حرمین ایکسپریس کے سٹیشنوں اور کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔انہیں تحائف پیش کیے جا رہے ہیں جن میں ایسی اشیا شامل ہیں جن سے زائرین کو عمرے میں سہولت ملے‘۔
ندی المالکی نے بتایا کہ’ زائرین کے خیر مقدم کا پروگرام حرمین شریفین انتظامیہ  کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔ ان کی دلی خواہش یہی رہتی ہے کہ زائرین کےلیے خدمات کا معیار بہتر سے بہتر بنایا جائے‘۔

شیئر: