Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں زائرین کے لیے 510 الیکٹرانک زینے اور 40 لفٹس

صفا اور مروہ کے قریب 221 الیکٹرانک زینے بنائے گئے ہیں (فوٹو:عاجل)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین کو مسجد الحرام کی مختلف منزلوں پر آمدورفت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 510 الیکٹرانک زینے اور 40 لفٹس کا انتظام کیا ہے۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مسجد الحرام میں انتظامیہ کے ایک عہدیدار انجینیئر ریان بدر نے بتایا کہ ’شاہ فہد کی توسیع والی عمارت میں 65 الیکٹرانک زینے ہیں جبکہ صفا اور مروہ کے قریب 221 الیکٹرانک زینے بنائے گئے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’مسجدالحرام میں الیکٹرانک زینے ایسے مقامات پر بنائے گئے ہیں جہاں زائرین کو ان کی ضرورت تھی۔‘
انجینیئر ریان بدر نے کہا کہ ’ہر زینے کے لیے جگہ کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر اور زائرین کے رش کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ’ مسجد الحرام میں مجموعی طور پر 510 الیکٹرانک زینے اور 40 لفٹس ہیں۔ ان کی مسلسل اصلاح و مرمت ہوتی رہتی ہے۔‘

شیئر: