Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں 14 مسروقہ گاڑیاں برآمد، لوٹ مار میں ملوث ملزمان گرفتار

سعودی عرب میں پولیس نے ریاض اور الجوف کی کمشنری طبرجل میں لوٹ مار میں ملوث پانچ شہریوں اور ایک مقیم غیرملکی کو گرفتارکیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس نے تین سعودی شہریوں اور ایک مقیم غیرملکی کوحراست میں لیا جو مسروقہ کار کے ذریعے لوٹ مار کی وارداتیں کررہے تھے۔
 ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ’ مقیم غیرملکی کا تعلق چاڈ سے ہے۔ ملزمان گاڑیاں چوری کرکے انہیں لوٹ مار کے لیے استعمال کررہے تھے‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ ملزمان کے قبضے سے 14 مسروقہ کاریں برآمد ہوئی ہیں۔ قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔ 
علاوہ ازیں الجوف پولیس نے 2 مقامی شہریوں کو ایک رفاہی ادارے کے  دو کارکنان کو لوٹنے کی کوشش پر حراست میں لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ’ مقامی شہریوں نے  طبرجل کمشنری کے ایک رفاہی ادارے کے دو ملازموں کو لوٹنے کی کوشش کی تھی۔ دونوں کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے  حوالے کردیا گیا‘۔ 

شیئر: