Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے آخری عشرے میں مملکت کے کئی علاقے بارش کی زد میں

جنوب مغربی علاقوں میں بارش کا آغاز رواں ہفتے کے آخر میں ہوگا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ آئندہ ہفتے کے دوران مملکت سمیت خطے کے متعدد ممالک میں  بارش کا امکان ہے۔ رمضان کے آخری عشرے میں بارش کی شدت بڑھ جائے گی‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ آئندہ ہفتے بارش سے سعودی عرب، کویت، عراق اور اردن سمیت مشرق وسطی کے تمام علاقے متاثر ہوں گے‘۔
قومی مرکزکا کہنا ہے کہ’ بارش کی شروعات اگلے ہفتے کے آغاز میں ہوگی جبکہ رمضان کے آخری دس دنوں میں بارش شدت اختیار کرجائے گی‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقوں میں بارش کا آغاز رواں ہفتے کے آخر میں ہوگا‘۔
قومی مرکز نے درجہ حرارت اور موسمیاتی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ’بیشتر سینٹرز نے یہ بات ریکارڈ کی ہے کہ جنوری 2023 کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں میں جتنی بارش ہوئی ہے وہ 1991کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ ہے‘۔ 
 ’جنوری میں القصیم ریجن میں 122.7ملی میٹر بارش ہوئی جو1991 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے‘۔

شیئر: