Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل 4 اپریل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 285.04 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 287.29 روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 285.04 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
منگل کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر  76.59، اماراتی درہم 78.22، بحرینی دینار 761.94، عمانی ریال 746.18، کویتی دینار  936.71 اور قطری ریال کی قیمت  78.58 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 288.5 اور قیمت فروخت291 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 76.5 اور قیمت فروخت 77.25 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 78.3 اور قیمت فروخت 79 روپے رہی۔

شیئر: