Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی وزیراعظم نے نئی کابینہ تشکیل دے دی، فرمان جاری

یہ کویت کی تاریخ میں بننے والی چالیسویں حکومت ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کی قیادت میں نئی کابینہ کی تشکیل کا فرمان جاری کردیا۔ 
 اس سے قبل کویت کے نائب امیر مشعل الاحمد الجابر الصباح  نے شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کو کو دوبارہ وزیر اعظم مقررکیا تھا  جنہوں نے نئی کابینہ تشکیل دی ہے۔
کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کونا کے مطابق طلال خالد الاحمد الصباح کو وزیراعظم کا نائب اول، وزیر داخلہ اور قائم مقام وزیر دفاع بنایا گیا ہے۔ خالد الفاضل کو نائب وزیراعظم اور وزیر مملکت برائے امور منسٹرز کونسل ہوں گے۔
بدر المال کو نائب وزیراعظم و وزیر پٹرولیم وزیر مملکت برائے  پارلیمانی امور، فہد الشعلہ کو وزیر مملکت برائے بلدیاتی امور و وزیر مملکت برائے امور مواصلات، عبدالرحمن المطیری کو وزیر اطلاعات و وزیر مملکت برائے امور نوجواناں اور احمد العوضی کو وزیر صحت مقررکیا گیا ہے۔ 
امانی بوقماز وزیر تعمیرات عامہ، حمد العددوانی  وزیر تربیت و وزیر اعلی تعلیم، سالم الصباح  وزیر خارجہ، می البغلی وزیر سماجی امور  و خواتین و اطفال، عامر محمد وزیر انصاف و وزیر اوقاف و اسلامی امور، مطلق العتیبی  وزیر بجلی و پانی، محمد العیبان  وزیر تجارت و صنعت اور مناف عبدالعزیز الھاجری  وزیر خزانہ  وزیر مملکت برائے اقتصادی و سرمایہ کاری امور ہوں گے۔
یاد رہے کہ شیخ احمد نواف الصباح کی قیادت میں سابقہ حکومت نے تشکیل کے سو دن بعد کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد کو استعفی پیش کردیا تھا۔
یہ کویت کی تاریخ میں بننے والی چالیسویں حکومت ہے استعفی مقننہ اور انتظامیہ کے درمیان بحرانی صورتحال پیدا ہوجانے کے باعث دیا گیا تھا۔ 

شیئر: