Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پاکستان سعودی عرب سے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے‘

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی ہے۔
منگل کو ہونے والی اس ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی خطے کے امن کے لیے انتہائی اہم ہے۔‘
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ  کا کہنا تھا کہ ’پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔‘
وزیر خارجہ نے ملاقات میں سعودی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: