Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوم کا جزیرہ سندالہ 2024 سے سیاحوں کی لگژری منزل ہو گا

سندالہ کا مقام کی قدرتی خوبصورتی اسے ایک مخصوص منزل بناتی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
دنیا بھر میں کئی دہائیوں سے یونانی جزائر، فلوریڈا کیز، بحیرہ کیریبین اور بحیرہ روم کی ساحلی پٹی لگژری بوٹس اور کشتیوں کے مالکان کے لیے مقبول ترین مقامات رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق نیوم میں موجود سندالہ جزیرے کے اگلے سال کھلنے کے ساتھ ہی بحیرہ احمر کا یہ علاقہ ایسی منزلیں ڈھونڈنے والے مسافروں کی توجہ کا مرکز بنے گا۔

جزیرہ سندالہ جسے لوکا ڈینی ڈیزائن اور آرکیٹیکچر کے عالمی معیار میں مہارت رکھنے والوں نے ڈیزائن کیا ہے، منصوبہ بند سعودی سمارٹ سٹی گیگا پروجیکٹ  نیوم  میں ہونے والی پہلی نمائش کے لیے تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔
جزیرہ سندالہ کے اس منصوبے کی تعمیر کا اعلان سعودی  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دسمبر 2022 میں کیا تھا۔

جزیرے کے ریزورٹ میں سیاحوں کے لیے بہت سے پرکشش مقامات ہوں گے، جن میں بیچ کلب، یاٹ کلب، ہولیسٹک سپا اور کئی ہوٹلز بنانے کا منصوبہ ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں میریٹ آٹوگراف کلیکشن ہوٹلز کی پہلی  برانچ اور ہوٹل چین میں شامل دو لگژری  ہوٹلز کا خوبصورت افتتاح  2024 میں ہونے والا ہے۔
سندالہ کا مقام اور قدرتی خصوصیات اسے ایک مخصوص منزل بناتی ہے۔ یہاں کا ماحول فطرت اور اس کے ارد گرد کی شہری ترقی کے درمیان ہم آہنگی حاصل کرنے کے لیے اہم ہے۔

جزیرہ سندالہ کے محل وقوع نے اندورن ملک اور یورپ میں موجود جدید کشتیوں اور یاٹ مالکان کے لیے اس علاقے کو اہم مقام بنا دیا ہے۔
سندالہ جزیرہ ایسے علاقوں کی طویل عرصے سے تلاش میں رہنے والے غوطہ خوروں اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے بحیرہ احمر میں ایک منزل بنا ہوا ہے۔

یہ منفرد مقام سپر یاٹ کے لیے ایک نیا سیزن بنائے گی جو یاٹ مالکان کے لیے خوبصورت متبادل ہے جو سردیوں کا موسم منفرد مقام پر گزارنا چاہتے ہیں۔
سندالہ جزیرے کا ہر مقام سیاحوں کو راغب کرنے اور انہیں خوبصورت ماحول کے ساتھ قریبی تعلق فراہم کرنے کا تجربہ حاصل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو انہیں دل کی گہرائیوں سے متوجہ کرے گا۔
 

شیئر: