Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں آخری عشرے کے دوران تہجد کی نماز رات ساڑھے بارہ بجے

یہ فیصلہ زائرین کی سہولت اور اژدحام سے بچنے کے لیے کیا گیا( فوٹو: حرمین شریفین)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ’ رمضان کے آخری عشرے کے دوران مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں تہجد کی نماز رات ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگی’۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ’ یہ فیصلہ زائرین کی سہولت اور اژدحام کے مسائل سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے’۔
انہوں زائرین سے کہا کہ ’وہ متعلقہ اداروں سے تعاون کریں اور ہرشخص اس بات کا خیال رکھے کہ وہ کسی بھی شکل میں اژدحام  بدنظمی کا حصہ نہ بنے‘۔
حرمین شریفین کے سربراہ اعلی نے زائرین سے کہا کہ’ وہ راہداریوں میں نماز ادا نہ کریں۔ ہر زائر مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے تقدس کا احساس اور حرمین شریفین کے آداب کی پابندی کرے‘۔

شیئر: