Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالیہ دوست سے بڑھ کر کچھ نہیں، ورون دھون

ممبئی...بالی وڈ اداکار ورون دھون نے کہا کہ اداکارہ عالیہ بھٹ دوست سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئے دن عالیہ بھٹ کے ساتھ افئیر کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوتی ہے۔ اپنے مداحوں سے یہی کہوں گاکہ یہ بے بنیاد افواہیں ہیں جس پر یقین نہ کیا جائے۔عالیہ میرے لئے دوست سے بڑھ کر کچھ نہیں۔عالیہ ایک اچھی اداکارہ ہیں ۔ متعدد فلموں میں کام کر چکا ہوں۔ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہمیشہ اچھا رہا ہے۔ میڈیا سے گزارش ہے کہ ایسی بے بنیاد خبریں پھیلا کر لوگوںکو گمراہ نہ کریں۔ورون دھون کی آخری ریلیز ہونے والی فلم بدریناتھ کی دلہنیا ہے جس نے دنیا بھر میں اچھا بزنس کیا ۔

 

شیئر: