Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیرخارجہ سے امریکی سلامتی کونسل کے رابطہ کار کی ملاقات 

علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیاگیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو جدہ میں امریکی قومی سلامتی کے رابطہ کار برائے امور مشرق وسطی و شمالی افریقہ بریٹ میکفورک نے ملاقات کی۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق انہوں نے دونوں دوست ملکوں کے مفادات کی خاطر یکجہتی بڑھانے کی تدابیر کا جائزہ لیا۔ انہوں نے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ علاقائی و بین الاقوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے کی جانے والی کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔ 
اس موقع پر امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر اور سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔ 

شیئر: