Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ٹرک کے خفیہ خانوں میں حشیش چھپا کرسمگل کرنے کی کوشش ناکام

الودیعہ چیک پوسٹ پر 860 کلو گرام سے زیادہ حشیش پکڑی گئی( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں الودیعہ چیک پوسٹ پر زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے افسران نے 860 کلو گرام سے زیادہ حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔
بیرون مملکت سے چیک پوسٹ کے راستے آنے والے ٹرک کے خفیہ خانوں میں حشیش چھپا کرسمگل کی جارہی تھی۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ’ معمول کے مطابق معائنے کے دوران ٹرک کے  نچلے حصے کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی حشیش برآمد ہوئی‘۔
اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’معاشرے کو نشہ آور اشیا کے مہلک اثرارت سے بچانے کے لیے اہلکار چوبیس گھنٹے مستعدی سے ڈیوٹی دے رہے ہیں‘۔
’سمگنلک کے انسداد کے لیے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کا تعاون ضروری ہے جو لوگ سمگلنگ کی کوششوں سے آگاہ کریں گے انہیں درست معلومات پیش کرنے پر انعام دیا جائے گا اور اطلاع کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا‘۔ 

شیئر: