ایران کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو دورے کی باضابطہ طور پر دعوت دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق پیر کو ترجمان ناصر کنعانی نے ٹی وی پر نشر کی گئی نیوز کانفرنس میں کہا کہ ’ایرانی صدر (ابراہیم رئیسی) نے سعودی شاہ کو دعوت نامہ بھیج دیا ہے۔‘
خیال رہے کہ چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کا معاہدہ مارچ میں طے پایا تھا۔
دونوں ممالک کے تکنیکی وفود باضابطہ طور پر اپنے اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں۔