سوڈان سے آنے والے غیر ملکیوں کو سہولتوں کی فراہمی
جمعرات 27 اپریل 2023 10:05
’سوڈان سے انخلا کئے جانے والے بعض غیر ملکیوں کے پاس پاسپورٹ بھی نہیں تھے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ سوڈان سے آنے والے غیر ملکیوں کو ملک میں قیام اور اپنے وطن واپس جانے کے لیے قانونی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’انخلا کئے جانے والے بعض غیر ملکیوں کی واپسی ہوگئی ہے جبکہ بعض کاغذی کارروائی کے منتظر ہیں‘۔
’سوڈان سے انخلا مہم کے تحت جدہ پہنچنے والے بعض غیر ملکیوں کے پاس پاسپورٹ بھی نہیں تھے‘۔
’ایسے غیرملکیوں کا سعودی عرب میں قیام قانونی بنانے کے لیے ان کے سفارتخانوں کے تعاون سے قیام قانونی بنایا گیا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جن غیر ملکیوں کی کاغذی کارروائی مکمل ہوگئی ہے انہیں اپنے وطن واپس جانے کے لیے سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں‘۔
’جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ انخلا کئے جانے والے غیرملکیوں کو سہولت فراہم کی جائے ‘۔