Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی عرب میں منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پرمہم

شروع کی جانے والی مہم کو’منشیات کےخلاف جنگ‘ کا عنوان دیا گیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی حکومت نے مملکت بھرمیں منشیات کے خلاف فیصلہ کن مہم شروع کردی۔ نئی نسل  کو نشے کا عادی بنانے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ 
اخبار24 کے مطابق محکمہ انسداد منشیات نے کہا ہے کہ متعدد شہروں میں مختلف قسم کی نشہ آور اشیا پھیلانے والوں کو گرفتار کیا گیا۔ 
محکمہ انسداد منشیات کا کہنا ہے کہ  ملک کے  تمام علاقوں میں نشہ آور اشیا ذخیرہ ، فروخت اور نوجوانوں کو اس کی ترغیبات دینے والوں کے خلاف بھرپورکارروائی کی جارہی ہے۔
اس حوالے سےمملکت کے مختلف علاقوں میں متعدد مقامی شہری اورغیرملکیوں کو گرفتار کیا  گیا ہے۔ 
سعودی حکومت نے مہم کو ’منشیات کے خلاف جنگ‘ کا عنوان دیا ہے۔  
یاد رہے کہ سعودی حکومت نے اس سے قبل بھی منشیا ت کے خلاف مہم چلا چکی ہے کیونکہ نشہ آوراشیا نئی نسل کو تباہ کرنے کے لیے پھیلائی جارہی ہیں۔ حکومت اس کے مکمل خاتمے کے لیے موثر اقدامات کے حوالے سے پرعزم ہے۔ 

شیئر: