Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں اتوار کو سونے کی قیمتوں میں کمی

22 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 2111.34 ریال رہی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار کو سنیچر کے مقابلے میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ صارفین نے محسوس کیا کہ  سونے کے نرخ مستحکم ہوگئے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت  209.93 ریال ہوگئی جبکہ 24 قیراط ایک گرام سونا اتوار کو 239.93 ریال میں دستیاب رہا۔
سعودی گولڈ مارکیٹ میں 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 219.93 ریال رہی جبکہ 18 قیراط ایک گرام کی قیمت  179.94 ریال تھی۔
21 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 2015.37 ریال، 22 قیراط کی گنی کی قیمت 2111.34 ریال اور  24 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت  2303.29 ریال ریکارڈ کی گئی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: