قدیم ترین زبانیں، کون سی زبان کب سے بولی جا رہی ہے؟
ماہرین کے مطابق کورین زبان 57 قبل مسیح سے لے کر اب تک موجود ہے۔ (فوٹو: فری پِک)
زبان لکھی جانے والی ہو یا بولی جانے والی رابطے اور اظہار کا عظیم ترین وسیلہ ہے۔
انسان نے اپنی ضروریات اور افکار و خیالات بیان کرنے اور دوسروں سے میل ملاپ کی خاطر زبان ایجاد کی۔ شروع میں اشاروں سے کام لیا جاتا تھا پھر جلد ہی انسانوں کو محسوس ہوا کہ یہ وسیلہ ناکافی ہے۔
زبانوں کے حروف، تلفظ اور وجود میں آنے کی تاریخ میں حیرت انگیز تنوع کے باوجود ہمارے پاس ایسا کوئی پیمانہ نہیں جس کی بنیاد پر کسی بھی زبان کو پرانی قرار دیا جا سکے۔ البتہ یہ بات تسلیم کر لی گئی ہے کہ جو زبانیں 500 سال سے ہیں وہ پرانی ہیں۔
دنیا بھر میں رائج زبانوں کی تعداد
سیدتی میگزین کے مطابق دنیا بھر میں زبانوں کی تعداد کے حوالے سے کیے جانے والے سوال کا حتمی جواب دینا ممکن نہیں۔
اس سلسلے میں کیے جانے والے سرکاری جائزے میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 6809 زبانیں بولی جاتی ہیں۔
ان میں نوے فیصد زبانیں ایسی ہیں جن کے بولنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے کم ہے۔
357 زبانیں ایسی ہیں جن کے بولنے والے 50 سے بھی کم ہیں۔
46 زبانیں ایسی ہیں جو آئندہ چند برسوں میں ختم ہو جائیں گی کیونکہ انہیں بولنے والا ایک انسان پایا جاتا ہے۔
150 سے 200 زبانیں ایسی ہیں جن کے بولنے والوں کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے۔
آج کل رائج بعض قدیم زبانوں کی تاریخ
مصری: 2600 قبل مسیح سے آج تک رائج ہے اس کی عمر تقریبا 4700 برس ہے۔
سنسکرت: 1500 قبل مسیح سے آج تک چلی آ رہی ہے۔ اس کی عمر تقریبا 3500 برس ہے۔
یونانی: 1450 قبل مسیح سے لے کر اب تک رائج ہے اس کی عمر تقریبا 3500 سال ہے۔
چینی: 1250 قبل مسیح سے اب تک چلی آ رہی ہے اس کی عمر 3300 سال ہے۔
آرامی: گیارہ سو قبل مسیح سے تاحال زندہ ہے اس کی عمر 3100 برس کے لگ بھگ ہے۔
عبرانی: ایک ہزار قبل مسیح سے لے کر تاحال رائج ہے اس کی عمر 3000 سال کے لگ بھگ ہے۔
فارسی: یہ 800 عیسوی سے شروع ہوئی۔ ایران، افغانستان، تاجکستان اور دیگر علاقوں میں بولی جاتی ہے۔ اس کی عمر 2500 سال کے لگ بھگ ہے۔
تامل: 30.0 قبل مسیح میں رائج ہوئی۔ ہندوستان، سنگاپور اور سری لنکا میں بولی جاتی ہے۔ اس کی تاریخ سنسکرت سے زیادہ پرانی ہے عمر 2300 برس کے لگ بھگ ہے۔
کورین: 57 قبل مسیح سے لے کر اب تک موجود ہے۔ عمر 2100 سال کے لگ بھگ ہے۔
اطالوی (لاطینی): 75 قبل مسیح میں پیدا ہوئی۔ پولینڈ اور ویٹیکن کی سرکاری زبان اب بھی ہے اس کی عمر 2100 سال ہے۔
عربی: سامی زبانوں میں سے ایک ہے۔ یہ عرب دنیا کے علاوہ ترکی، ایران، چاڈ، مالی، سینیگال، اریٹیریا، ایتھوپیا اور جنوبی سوڈان میں بولی جاتی ہے۔ 1060 سال پرانی ہے اس کی ابتدا اس سے کہیں زیادہ پرانی ہے۔