Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فیشن ڈیزائنر کا ہنر ، روایتی ملبوسات جدیدیت کے سنگ

ہمارا مقصد روایات اور ثقافت کو جدت سے جوڑنے والے پل کا کردار ادا کرنا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی فیشن ڈیزائنر ریم عسیلان سعودی ثقافت اور ورثے سے مطابقت رکھنے والے متاثرکن مہنگے اور اعلیٰ ترین  ملبوسات  تیار کرنے کے لیے خاص شہرت رکھتی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق آفیشل سعودی لباس وہ ہے جو سعودی شہریوں کی شناخت ظاہر کرتا ہے اور مختلف ماحول اور موسمی حالات کے مطابق زیب تن کیا جاتا ہے۔

 قومی دن، یوم پرچم اور یوم تاسیس پر ان ملبوسات کی مانگ بڑھتی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی عرب میں ثقافتی طور پر پہنے جانے والے ملبوسات سے کچھ ڈیزائن جزیرہ نما عرب کے لباس سے ملتے جلتے ہیں تاہم ان سب کے انداز اور بناوٹ میں قدرے مشترک ہونے کے باوجود کچھ فرق ہے۔
ریم عسیلان کا کہنا ہے کہ سعودی لباس اپنی ساکھ کے اعتبار سے ڈھیلا ڈھالا ہوتا ہے جو کہ مختلف انداز سے تیار کیا جاتا ہےاور اس میں عام طور پر سفید کپڑے کا زیادہ استعمال رہتا ہے۔
ان کے تیارکردہ  روایتی ملبوسات کی زیادہ قیمتوں کے بارے میں پوچھے جانے پر سعودی ڈیزائنر نے بتایا کہ میرے تیار کردہ ملبوسات موقع کی مناسبت سے رسمی تہوار اور کسی خاص موقع پر پہننے والے کی حیثیت کی نشاندہی کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ  قدرے مہنگے ہیں۔
ریم نے بتایا کہ ہمارے تیار کردہ ملبوسات ہنر مند کاریگروں کے مدد سے نایاب میٹریل سے تیار کئے جاتے ہیں جو پہننے  والے کے دل کو بہاتے ہیں۔

ہمارے ملبوسات نایاب میٹریل سے تیارہوتے ہیں جو دل کو بہاتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

مزید برآں ہمارے ملبوسات اعلیٰ معیار کے ہیں جو افراد ان کی قدرومنزلت سے واقف ہیں اور لباس کے وقار کو سمجھتے ہیں صرف وہی لوگ اس طرح کا لباس پہننے کا خیال اپنے دل میں لا سکتے ہیں۔
فیشن ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ ہم اپنے تیارکردہ لباس کے ساتھ خریدار کو 'کاسٹیوم برتھ سرٹیفکیٹ' بھی فراہم کرتے ہیں تاکہ لباس میں استعمال ہونے والا قیمتی کپڑا اور مزید لوازمات کے حوالے سے خریدار تفصیل جان سکیں۔
یہ سرٹیفکیٹ شروع سے آخر تک ہمارے تیار کردہ لباس کے مراحل سے خریدار کو آگاہ رکھتا ہے اس لیے خریدار کو اس لباس سے چھٹکارا حاصل کرنے پر کئی بار ضرور سوچنا پڑے گا۔
سعودی فیشن ڈیزائنر نے بتایا کہ کچھ عرصہ سے خاص طور پر سعودی قومی دن، سعودی پرچم کے دن اور یوم تاسیس جیسے قومی مواقع کے دوران سعودی ثقافتی ملبوسات کی بہت زیادہ مانگ رہی ہے۔
ہماری نئی نسل لباس کی اصلیت اور تاریخ کے بارے میں تجسس رکھتی ہے اور وہ ملبوسات کے تیاری کے مراحل اور تاریخ کے بارے میں جاننا چاہتی ہے۔

اس لباس سے چھٹکارا حاصل کرنے پر کئی بار سوچنا پڑے گا۔ فوٹو عرب نیوز

ریم عسیلان نے بتایا کہ ہم نے حالیہ برسوں میں اپنے آباؤ اجداد کے لباس اور روایات کو زندہ رکھنے کے لیے دلکش رنگوں کے ساتھ مختلف ڈیزائن تخلیق کئے اور نئی نسل کو روایتی لباس کے  ڈیزائن تیار کرنے اور اسے اپنانے کی ترغیب دی ہے۔
سعودی ڈیزائنر مسقتبل قریب میں اپنی فیشن تخلیقات کے ساتھ بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
ہمارا مقصد مملکت کے تمام خطوں  کی روایات اور ثقاف کو جدیدیت سے جوڑنے والے پل کا کردار ادا کرنا ہے۔

شیئر: