Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2023 کی پہلی سہ ماہی میں آمدنی 280.9 ارب اور اخراجات 283.9 ارب ریال

گزشتہ سال پہلی سہ ماہی میں 57.5 ارب ریال  فاضل آمدنی ہوئی۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے قومی بجٹ کی پہلی سہ ماہی کے  اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’2023 کی پہلی سہ ماہی میں کل آمدنی   280.9 ارب ریال ہوئی جبکہ کل اخراجات 283.9 ارب ریال ہوئے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت خزانہ  نے آمدنی کے حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ 2023 کی پہلی سہ ماہی میں تیل کے ماسوا ذرائع سے سالانہ کی بنیاد پر آمدنی میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ ’سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران اخراجات  283.9 ارب ریال ہوئے۔ 2.91 ارب ریال کا خسارہ  ہوا۔ گزشتہ سال پہلی سہ ماہی کے دوران 57.5 ارب ریال  فاضل آمدنی ہوئی تھی‘۔
2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ کی بنیاد پر اخراجات  75 فیصد بڑھ گئے۔
تیل آمدنی  178.6 ارب ریال اور تیل کے ماسوا ذرائع سے 102 ارب ریال کی آمدنی ہوئی۔
یاد رہے  کہ  سعودی حکومت 2023 کے بجٹ کے حوالے سے 16 ارب ریال فاضل کا تخمینہ لگائے ہوئے ہے۔ سہ ماہی کے حوالے سے اوسط فاضل آمدنی 4 ارب ریال بنتی ہے۔
2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مملکت میں مجموعی قومی پیداوار سالانہ کی بنیاد پر  3.9 فیصد بڑھ گئی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: