Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟

’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جازان میں ہلکی بارش ہوگی اور بعض کمشنریوں میں مطلع ابر آلود رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بدھ کو مشرقی و شمالی ریجن، تبوک، مدینہ منورہ، قصیم، ریاض،مکہ مکرمہ، جازان، عسیر، حائل اور الباحہ میں کہیں مطلع ابر آلود رہے گا اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  محکمے نے کہا ہے کہ ’عسیر ریجن کی احد رفیدہ، الحرجہ، خمیس مشیط اور ظہران الجنوب میں تیز بارش کا امکان ہے‘۔
’اسی طرح الباحہ ریجن کی متعدد کمشنریوں میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے جس کے ساتھ اولے گرنے کا بھی امکان ہے‘۔
’اس سے ملتی جلتی کیفیت نجران میں بھی ہوگی جس کی متعدد کمشنریوں میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
’جبکہ مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور جازان میں ہلکی بارش ہوگی اور بعض کمشنریوں میں مطلع ابر آلود رہے گا‘۔
دریں اثنا طقس العرب کے ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ شمالی علاقوں میں گرمی کی لہر ہوگی جہاں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ جائے گی۔
 

شیئر: