Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ ویزہ پر انسانی اسمگلنگ کرنیوالاگروہ گرفتار

قاہرہ۔۔۔۔انڈونیشی پولیس نے عمرہ ویزے کا ناجائز فائدہ اٹھاکر انسانی اسمگلنگ کرنیوالے بین الاقوامی گروہ کو گرفتار کرلیا۔عاجل کے مطابق انڈونیشی پولیس نے 4مقامات پر چھاپے مار کر گروہ کے افراد کو گرفتار کیا۔ 9افراد پر مشتمل تھا، انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھا۔80انڈونیشی خواتین کو ان کے چنگل سے آزاد کرالیا گیاتاہم رہائی پانے والوں نے پریس کانفرنس میں ذرائع ابلاع کے نمائندوں کے سامنے اعتراف کیا کہ انہیںمعلوم تھا کہ گروہ کے افراد عمرہ ویزہ کے بہانے انہیں غیر قانونی طریقے سے سعودی عرب بھیج رہے ہیں۔ان کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ان کے ارادے سے ہواکسی نے انہیں اسمگل کئے جانے پر مجبور نہیں کیا تھا۔

شیئر: