Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ کے گرانٹ بریڈ برن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

گرانٹ بریڈ برن پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ فوٹو: ای ایس پی این
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے گرانٹ بریڈ برن کو دو سال کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنیچر کو جاری اعلامیے میں کہا کہ گرانٹ بریڈ برن نے پاکستان جیسی باصلاحیت اور مہارت کی حامل ٹیم کے ساتھ کام کرنا باعث اعزاز قرار دیا ہے۔
گرانٹ بریڈ برن نے نیوزی لینڈ کےخلاف حالیہ ون ڈے سیریزمیں کنسلٹنٹ کے طورپر ذمہ داریاں نبھائی تھیں جو پاکستان کی ٹیم چار ایک سے جیت کر عالمی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئی تھی۔ 
گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ اپنے کھلاڑیوں کے لیے توقعات کا معیار بلند کیا ہے اور انہیں اسی طرح چیلنج دیتے رہیں گے، کھلاڑی ان چیلنجزکے لیے تیار ہیں۔
گرانٹ بریڈ برن اس سے قبل 2018 سے 2020 تک پاکستانی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ رہ چکے ہیں جبکہ سکاٹ لینڈ کی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
بیان کے مطابق پاکستان کرکٹ بوڑڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ بریڈ برن کو ہیڈ کوچ مقرر کرتے ہوئے خوشی ہے، وہ انتہائی تجربہ کار کوچ ہیں اور پاکستان کے کلچر کو بھی بخوبی سمجھتے ہیں۔
ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کھیلےگی جس میں ٹیم کواپنی صلاحیت دکھانے کا موقع ملے گا اور ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔

شیئر: