Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزٹ ویزے پر آنے والے کو حج کی اجازت نہیں: وزارت حج

’اجازت نامے کے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش جرم ہے جس پر جرمانہ ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ وز ٹ ویزے پر آنے والے کسی شخص کو حج کرنے کی اجازت نہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’حج کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے جبکہ وزٹ ویزے کے حامل شخص کو اجازت نامہ جاری نہیں ہوتا‘۔
’جبکہ بغیر اجازت نامے کے حج کرنے یا مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش جرم ہے جس پر جرمانہ ہوگا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’وزٹ ویزے کی مدت 90 دن ہے جس میں حج شامل نہیں ہے‘۔
’وزٹ ویزے پر آنے والے شخص کو چاہئے کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہوئے اپنی مدت کے اندر واپس چلا جائے گا‘۔
 

شیئر: