Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خرطوم میں اردنی سفارتخانے  پر حملہ اور توڑ پھوڑ

بیان میں سفارتی مشن کے تقدس کا احترام کرنے پر زور دیا گیا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
اردنی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’پیر کو سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں اردنی سفارتخانے  پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی گئی ہے‘۔ 
اردنی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں سفارتخانے پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ’اردن ہر طرح کے تشدد اور تخریب کاری کو مسترد کرتا ہے‘۔
بیان میں سفارتی مشن کے تقدس کا احترام کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ 
اردنی دفتر خارجہ نے بین الاقوامی قوانین  کے احترام پر زور دیا اور کہا کہ’ خصوصا سفارتی تعلقات کے  حوالے سے ویانا کنونشن کی پابندی ضروری ہے‘۔ 
یاد رہے کہ سوڈان میں بحران کے دوران اردن کی فضائیہ نے 423 اردنی شہریوں سمیت 600 افراد کو منتقل کیا ہے۔

شیئر: