Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر کا مسجد الاقصیٰ کے احاطے کا دورہ

انتہائی دائیں بازو کے سیاست دان کا یہ دورہ ایک متنازعہ اقدام سمجھا جاتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے اتوار کی صبح مسجد الاقصیٰ کے احاطے کا دورہ کیا ہے۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق مشرقی بیت المقدس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے موقع پر انتہائی دائیں بازو کے سیاست دان کا یہ دورہ ایک متنازعہ اقدام سمجھا جاتا ہے۔

مسجد کے احاطہ سے تصویر پوسٹ کرکے لکھا ہے' یروشلم ہماری جان ہے'۔ فوٹو عرب نیوز

پولیس کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کے اس دورے کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ قدیم شہر کے وسط میں واقع مقدس مقام کے لیے یہودی نام کا استعمال کیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر نے مسجد الاقصیٰ  کے احاطہ میں اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' یروشلم ہماری جان ہے'۔
انہوں نے غزہ پر حکمرانی کرنے والے عسکریت پسند گروپ کا حوالہ دیتے ہوئے مزید لکھا کہ حماس کی دھمکیاں ہمیں نہیں روکیں گی، میں مسجد الاقصیٰ تک گیا تھا۔ 

ہزاروں اسرائیلی قوم پرستوں نے قدیم شہر میں مارچ کیا تھا۔ فائل فوٹو اے پی

مسجد اقصیٰ اسلام کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے جہاں پر غیر مسلموں کو جانے کی اجازت ہے لیکن غیر مسلم مسجد کے احاطے میں اپنی کسی قسم کی عبادت نہیں کر سکتے۔
بیت المقدس کا یہ علاقہ یہودیوں کے لیے بھی مقدس مقام ہے جو یہاں قریب واقع دیوار گریہ پر عبادت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ تین روز قبل ہزاروں اسرائیلی قوم پرستوں نے1967 کی چھ روزہ جنگ میں اس علاقے پر قبضے کا جشن منانے کے لیے قدیم شہر میں مارچ کیا تھا جس کے بعد اتوار کو اسرائیلی وزیر نے یہ دورہ کیا ہے۔

شیئر: