Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چمن کے سرحدی علاقے میں دوبارہ مردم شماری

چمن...چمن میں پاک افغان سرحد پر زیرولائن کے قریب کلی جہانگیر اور کلی لقمان میں مردم شماری کا آغاز کردیا گیا ۔ پاکستان اور افغانستان کے فورسز کے درمیان زیرولائن کے قریب سرحدی حدود کے تنازعہ پر شدید جھڑپ کے بعد کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں خانہ و مردم شماری کا عمل تعطل کا شکار ہوا تھا۔ضلعی انتظامیہ کے حکام کے مطابق مردم شماری کا عمل دوبارہ سے شروع کردیا گیا ۔مردم شماری 3 دن میں مکمل ہو جائے گی۔ سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

 

شیئر: