Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک جائیدادیں ہیں نہ کاروبار، ای سی ایل میں نام ڈالنے کا شکریہ، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ ’چُھٹی کا موقع ملا تو شمالی پہاڑی علاقوں میں جانا چاہوں گا‘ (فوٹو: اے ایف پی)
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میرا بیرونِ ملک سفر کا کوئی ارداہ نہیں ہے۔‘
جمعے کو اپنی ایک ٹویٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لکھا کہ ’میری نہ تو بیرونِ ملک کوئی جائیدادیں ہیں نہ کاروبار اور نہ ہی ملک سے باہر کوئی بینک اکاؤنٹ ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’جب بھی مجھے چُھٹی کا موقع ملے گا، شمالی پہاڑی علاقوں میں جانا چاہوں گا جو کرّہِ ارض پر میری پسندیدہ جگہ ہے۔‘
جمعرات کو مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ سمیت متعدد پی ٹی آئی کے کارکنان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے نام سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگاموں اور مقدمات کی وجہ سے ڈالے گئے ہیں۔

شیئر: