Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم سے امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کی ملاقات

وزیراعظم اور اماراتی قونصل جنرل نے سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا (فوٹو: پی ایم آفس)
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیثی نے ملاقات کی ہے۔
جمعے کو کراچی میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے دوران پاکستان میں اور پاکستانیوں کی بیرون ملک سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی طور پر تبادلہ خیال ہوا۔
یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیثی نے وزیراعظم کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات پاکستانی تاجروں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔
 وزیراعظم شہباز شریف نے تعاون پر اماراتی قونصل جنرل کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شیئر: