Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن اور ابوظبی پورٹس کے چیئرمین شیخ احمد دلموک المکتوم نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔
بدھ کو وزیراعظم کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ’پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔‘
وزیراعظم نے ابوظبی پورٹس کا پاکستان کی بندرگاہوں اور شپنگ کی صنعت میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔
شیخ احمد دلموک المکتوم نے کہا کہ ’پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے مقصد سے ان کا دو ماہ کی قلیل مدت میں پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔  وزیراعظم نے یقین دلایا کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن حکومتی تعاون فراہم کیا جائے گا۔‘
 وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر برائے بحری امور سید فیصل علی سبزواری، معاونین خصوسی ڈاکٹر جہانزیب خان، طارق فاطمی اور متعلقہ اعلٰی حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
 پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر  حمد عبید ابراہیم الزعابی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

شیئر: