Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارکین کی مدد پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں

سزاوں کے فیصلے رمضان کے دوران کارروائیوں کے دوران جاری کیے گئے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اقامہ و روزگار قوانین، دراندازی، غیر قانونی تارکین کو رہائش اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر 12 ہزار 543 سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کو قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں دی ہیں۔
الوطن اخبار کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے تمام شہریوں اور مقعیم غییر ملکیوں سے کہا ہے کہ’ وہ اقامہ و روزگار قوانین، دراندازی کی خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کو رہائش اور ٹرانسوپرٹ کی سہولت دیں اور نہ روزگار  فراہم کریں‘۔
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ’غیرقانونی تارکین کو کسی بھی شکل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے چھپانے کی کوشش نہ کی جائے‘۔
یاد رہے کہ سزاوں کے یہ فیصلے رمضان کے دوران کارروائیوں کے دوران جاری کیے گئے۔

شیئر: