Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خلائی خواب‘، چین اپنے پہلے ’سویلین خلاباز‘ کو سپیس سٹیشن بھیجے گا

صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین کے ’خلائی خواب‘ کے منصوبوں پر عمل درآمد میں تیزی آئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
چین اپنے پہلے شہری خلاباز کو سپیس سٹیشن میں بھیج رہا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق چین کی ’مینڈ سپیس ایجنسی‘ نے کہا ہے کہ منگل کو پہلے شہری خلاباز کو بھیجنے کے لیے راکٹ مشن کے دیگر خلابازوں کو لے کر اُڑے گا۔
سپیس ایجنسی کے ترجمان لِن ژیقیانگ نے صحافیوں کو بتایا کہ ’سپیس سٹیشن جانے والے پے لوڈ ایکسپرٹ گوئی ہیچاؤ بیجنگ کی یونیورسٹی آف ایروناٹکس اینڈ آسٹروناٹکس میں پروفیسر ہیں۔‘
اب تک خلا میں بھیجے گئے تمام چینی خلاباز پیپلز لبریشن آرمی کا حصہ رہے ہیں۔
سپیس ایجنسی کے ترجمان لِن ژیقیانگ نے کہا کہ ’پروفیسر گوئی بنیادی طور پر خلائی سائنس کے تجرباتی پے لوڈز کے مدار میں آپریشن کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔‘
مشن کے کمانڈر جینگ ہیپینگ ہیں اور عملے کا تیسرا رکن ژو یانگ زو ہیں۔
مینڈ سپیس ایجنسی نے کہا کہ وہ منگل کو شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے روانہ ہونے والے ہیں۔
صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین کے ’خلائی خواب‘ کے منصوبوں پر عمل درآمد میں تیزی آئی ہے۔
دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت نے اپنے فوجی خلائی پروگرام میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اس پروگرام میں انسانوں کو چاند پر بھیجا جانا شامل ہے۔
بیجنگ کئی برسوں سے اس سنگ میلوں کو عبور کرنے کی کوشش میں ہے جس میں امریکہ اور روس اُس سے بہت اگے ہیں۔
چین چاند پر ایک اڈہ بنانے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے اور ملک کی نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ اس کا مقصد سنہ 2029 تک ایک انسانی مشن شروع کرنا ہے۔

شیئر: