Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسام منصوبے کے تحت یمن میں مزید 875 بارودی سرنگیں ناکارہ

سعودی پراجیکٹ کا مقصد یمن میں بے گناہ افراد کی جانیں بچانا ہے۔ فائل فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے مسام منصوبے کے تحت مئی کے آخری ہفتے میں یمن بھر میں حوثی ملیشیا کی بچھائی گئی مزید 875 بارودی سرنگیں  صاف کر دی گئی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق  کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) کی نگرانی میں ماہر ٹیم یمن میں مسام پراجیکٹ کے تحت کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
ٹیم نے گیارہ اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، 165 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، 686 ایسے گولے جو پھٹ نہیں سکے اور مختلف قسم کے 13 دھماکہ خیز آلات کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔
یمن کے علاقے عدن میں سعودی ٹیم نے تین اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، 11 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، 519 نہ پھٹنے والے گولہ بارود اور سات دھماکہ خیز آلات کو ناکارہ بنائے ہیں۔
واس نیوز ایجنسی کے بیان میں واضح کیا گیا ہےکہ یمن میں جاری مسام پراجیکٹ کا اصل مقصد یمن کی زمینوں کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنا اور بے گناہ افراد کی جانیں بچانا ہے۔
 

شیئر: