بالی وُڈ اداکارہ اُروشی روتیلا کا نیا بنگلہ کتنی مالیت کا ہے؟
اُروشی روتیلا کے چار منزلہ بنگلے کی مالیت 190 کروڑ انڈین روپے ہے (فائل فوٹو: اُروشی روتیلا انسٹاگرام)
بالی وُڈ کی اداکارہ اور ماڈل گرل اُروشی روتیلا اپنے نئے بنگلے میں منتقل ہو گئی ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق اُروشی روتیلا نے ممبئی کے جوہُو کے علاقے میں منتقل ہوئی ہیں۔
وہ آنجہانی فلم میکر یش چوپڑا کے گھر کے ساتھ والی عمارت میں شفٹ ہوئی ہیں۔
اداکارہ کے نئے چار منزلہ بنگلے کی مالیت 190 کروڑ انڈین روپے ہے۔
لائیو منٹ کے مطابق اُروشی کے نئے گھر میں عالیشان باغیچہ، ذاتی جِم اور وسیع صحن ہے۔
ان کے گھر کی دیواریں لیجنڈری ہدایت کار یش راج کے معروف ’چوپڑا بنگلہ‘ سے جُڑی ہوئی ہیں۔
خبروں کے مطابق اُروشی بغیر کسی سے تذکرہ کیے خاموشی سے تین ماہ قبل اس مکان میں منتقل ہوئی ہیں۔
تاہم ابھی اس بارے میں کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں کہ انہوں نے یہ گھر خریدا ہے یا کرائے پر حاصل کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اداکارہ گذشتہ سات آٹھ ماہ سے اپنے لیے نیا مکان ڈھونڈ رہی تھیں۔
پہلے انہیں سیلسٹ نامی بنگلہ پسند آیا تھا جو ممبئی کے علاقے لوکھنڈوالا کمپیلکس میں واقع ہے۔
تاہم بعد میں انہوں نے جوہُو میں گھر لینے کا فیصلہ کیا جہاں بالی وُڈ کی کئی سلیبریٹیز رہتی ہیں
جوہو میں بالی وُڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کا گھر ’جلسہ‘، کاجول اور اجے دیوگن کا گھر ’شیوشکتی‘، جان ابراہام جو کے ’وِلا ان دی سکائی‘ اور ریتک روشن منت اپارٹمنٹس میں رہتے ہیں۔
اکشے کمار اور انیل کپور کے گھر بھی اسی علاقے میں موجود ہیں۔
اُروشی روتیلا کو حالیہ دنوں میں 76 ویں کانز فلم فیسٹیول میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ابو ظبی میں آئیفا ایوارڈز میں شرکت کی تھی۔
وہ آخری مرتبہ بڑے پردے پر تیلگو فلم ’ایجنٹ‘ کے ڈانس نمبر ’وائلڈ سالا‘ میں نظر آئی تھیں۔