Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے درمیان محبت کا آغاز کب ہوا تھا؟

کرینہ کپور اور سیف علی خان نے 16 اکتوبر 2012 کو ممبئی میں شادی کی تھی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سیف علی خان اور کرینہ کپور بالی وُڈ کے مشہور جوڑوں میں سے ایک ہیں تاہم دونوں میاں بیوی کے درمیان محبت کا آغاز شادی سے بہت پہلے ہو چکا تھا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق کرینہ کپور اور سیف علی خان کی لو سٹوری ان کے پہلے فوٹو شوٹ سے شروع ہوئی تھی۔
دونوں ستاروں کا یہ فوٹو شوٹ 2005 میں معروف فوٹوگرافر دبو رتانی نے کیا تھا۔
بہت سے لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ دونوں کے درمیان لو سٹوری کا آغاز فلم ’ٹشن‘ سے ہوا تھا لیکن دبو رتانی نے انکشاف کیا ہے کہ یہ دونوں 2005 میں پہلی مرتبہ ملے تھے۔
دبو رتانی نے حالیہ دنوں میں سوشل نیوز ایگریگیٹر ریڈٹ پر پوسٹ میں کہا کہ ’مجھ سے کچھ بھی پوچھیں۔
اس کے بعد ایک صارف نے کرینہ اور سیف کی تصویر اُن سے شیئر کی اور پوچھا کہ  ’اس تصویر کا پس منظر بتائیں، کتنی مزے کی بات ہے کہ یہ بعد میں ایک ہوگئے۔
اس پر دبو نے کہا کہ ’ان کی پہلی ملاقات میرے سٹوڈیو میں ہوئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’یہاں سے اِن کی پیار کی کہانی کا آغاز ہوا۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان نے 16 اکتوبر 2012 کو ممبئی میں ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی۔
یہ پٹودی خاندان کے چھوٹے نواب کی دوسری شادی تھی، اس سے پہلے انہوں نے 1991 میں اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی جنہوں نے ان سے شادی کے لیے سکھ مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا تھا۔
خیال رہے سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی شادی کے بعد سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان پیدا ہوئے تھے جبکہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کے بعد انکے دو بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان پیدا ہوئے ہیں۔
امریتا سنگھ سے علیحدگی کے بعد سیف کی ملاقات کرینہ سے ہوئی اور وہ کئی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئے جس سے دونوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملا۔
انہوں نے 2003 میں فلم ’ایل او سی کارگل‘، 2006 میں ’اوم کارا‘، 2009 میں ’قربان‘ اور 2012 میں ’ایجنٹ وِنود‘ میں ایک ساتھ کام کیا۔
بالی وُڈ بیبو اپنے مداحوں کو فلم ’دی کِریو‘ میں نظر آئیں گی۔ سُوجے گھوش کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم کتاب ’دی ڈیووشن آف سسپیکٹ ایکس‘ پر مبنی ہے۔
اس کے علاوہ وہ ہدایتکار ہنسل مہتا کے ساتھ بھی نئی فلم میں نظر آئیں گی جبکہ سیف علی خان 16 جون کو نئی فلم ’ادی پُرش‘ میں نظر آئیں گے۔

شیئر: