Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی کی نئی مرسڈیز، قیمت کتنی ہے؟

کیارا ایڈوانی، سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ جاپان میں چھٹیاں منا کر انڈیا واپس آئی ہیں (فائل فوٹو: کیارا ایڈوانی انسٹاگرام)
بالی وُڈ کی اداکارہ کیارا ایڈوانی کو اپنی نئی فلم کی ریلیز سے قبل ان کی نئی کار مرسیڈیز مے بیخ میں دیکھا گیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق منگل کے روز کیارا ایڈوانی اپنی نئی کالے رنگ کی مرسڈیز مے بیک میں نظر آئیں جس کی قیمت 2 کروڑ 70 لاکھ انڈین روپے ہے۔
اداکارہ اپنے شوہر سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ جاپان میں چھٹیاں منا کر گذشتہ ہفتے انڈیا واپس آئی ہیں۔
منگل کے روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاپارازی اکاؤنٹ کی جانب سے کیارا ایڈوانی کی نئی ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں وہ ڈبنگ سٹوڈیو میں اپنی نئی مرسیڈیز مے بیخ میں آئیں۔
اداکارہ نے میرون رنگ کا کورڈ سیٹ اور وائٹ ٹاپ زیب تن کیا ہوا تھا جس کے ساتھ انہوں نے سفید شوز اور کالے چشمے لگا رکھے تھے۔
انہوں نے پاپارازی فوٹوگرافروں کا انتظار کیا، کچھ تصاویر بنوائیں اور پھر ڈبنگ سٹوڈیو میں چلی گئیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by @varindertchawla

کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے رواں سال فروری میں شادی کی تھی۔
انہوں نے اپنی شادی کے بعد کی زندگی کے بارے میں نیوز 18 کو بتایا کہ ’میں پہلی مرتبہ گھر چلا رہی ہوں۔ میں اپنے والدین کے گھر رہتی تھی۔‘
’پہلے میری والدہ ہی سب کچھ کرتی تھیں اور جس کے لیے ہم اُن کی اب بہت قدر اور عزت کرتے ہیں، لیکن یہ ایک خوب صورت اور پیارا مرحلہ ہے۔ میں بہت خوش ہوں۔‘
اپنے شوہر سدھارتھ ملہوترا کے بارے میں بات کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ ’وہ بہترین جیون ساتھی ہیں۔ وہ ہمیشہ ورزش کرنے یا نئی چیزیں کرنے پر میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ان میں ایک جذبہ اور لگن ہے۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

اداکارہ نے حالیہ دنوں میں جاپان میں چھٹیاں مناتے ہوئے تصاویر بھی شیئر کیں۔
کیارا کو آخری مرتبہ آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ سٹار کی فلم ’گووندا نام میرا‘ میں وکی کوشل کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
انہیں اب مداح 29 جون کو نئی فلم ’ستیا پریم کی کتھا‘ میں کارتک آریان کے ساتھ دیکھ سکیں گے۔
اس فلم کی ہدایت کاری سمیر وِدوانس نے کی ہے۔اس کے علاوہ اداکارہ تیلگو فلم ’گیم چینجر‘ سے بھی جنوبی انڈیا کی فلم انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو کر رہی ہیں۔
اس فلم میں ان کے ساتھ سپرسٹار رام چرن اور ایس جے سُوریا کام کریں گے۔

شیئر: