Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرایے کی گاڑی پرقبضہ کرنے والی یورپی خاتون کے خلاف عدالتی فیصلہ

رینٹ اے کارکمپنی کا کہنا تھاکہ ملزمہ نے گاڑی سے جی پی ایس بھی نکال دیا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
دبئی میں ایک یورپی خاتون نے کرائے پرلی گئی گاڑی پر قبضہ کرلیا ۔ ایجنسی کے تعاقب سے بچنے کے لیے جی پی ایس نکال دیا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق رینٹ اے کار ایجنسی کی شکایت پر یورپی خاتون کو پبلک پراسیکیوشن نے طلب کرلیا تھا جہاں اس نے اقبالیہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا اس میں اس کا کوئی قصور نہیں۔ میری سہیلی نےمجھے پھنسایا ہے۔ 
یورپی خاتون نے کرایے پر کار لے کر واپس نہیں کی تھی اور جی پی ایس نکال لیا تھا۔ گاڑی واپس کرنے اور کرایہ دینے سے بھی گریز کررہی تھی۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے خاتون کا کیس عدالت بھیج دیا۔ کمپنی کے مینجر نے پبلک پراسیکیوشن کو بتایا کہ خاتون نے واٹس اپ پر رابطہ کیا تھا۔
اس کے کہنے پر معاہدے پردستخط کے بعد گاڑی اس کے گھر پہنچائی گئی تھی۔ اس نے ماہانہ کی بنیاد پر 6 ماہ کے لیے گاڑی کرایے پر لی تھی۔
پہلےمہینے کی قسط 2500 درہم ادا کردی تھی۔ دوسرے مہینے  کی قسط بھی جمع کرادی تھی۔ تیسرے مہینے ٹال مٹول سے کام لیا۔ رابطے کا جواب اس کی ماں  دینے لگی تھی۔ آخر میں رابطے کے جواب بھی دینا بند ہوگئے تھے۔ 
کمپنی مالک نے بتایا  کہ اس نے جی پی ایس کمپنی سے رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ وہ  گاڑی سے سسٹم کو نکال چکی ہے۔ گاڑی کی قیمت 32000 درہم تھی۔ 
ملزمہ نے کہا کہ دراصل یہ گاڑی اس نے نہیں بلکہ اس کی سہیلی نے حاصل کی تھی اور اسی نے اسے پھنسایا ہے۔ تاہم عدالت نے تمام شواہد کی بنیاد پر یورپی خاتون کے خلاف پانچ ہزار درہم جرمانے اور32 ہزار درہم گاڑی کی قیمت ادا کرنے کا فیصلہ سنادیا۔ 

شیئر: