Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے بیشتر علاقوں میں جمعہ سے سنیچر تک بارش کا امکان

تیز بارش اورژالہ باری سے نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت بھی پیدا ہوسکتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مملکت کے متعدد علاقوں میں جمعہ کو بارش جبکہ کہیں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
قومی مرکز کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جن علاقوں میں بارش کی توقع ہے ان میں الجوف، حائل ، ریاض ، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، نجران ، تبوک ، عیسر، الباحہ ، جازان اورحدود الشمالیہ شامل ہیں۔
تفصیلی رپوٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے قنفذہ ، الکامل، الجموم اورمکہ شہر میں درمیانے درجے کی بارش کا سلسلہ سنیچر کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ طائف، الخرمہ ، المویہ ، تربہ ، رنیہ ، اضم اورمیسان میں بعض مقامات پرموسلا دھار بارش سے سیلابی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے جس کا سلسلہ آج جمعہ کی 9 بجے رہے گا۔
مدینہ منورہ ریجن کے مختلف علاقے جن میں مدینہ شہر، وادی الفرع ، العلا، العیص ، خیبر، الحناکیہ اورالمھد میں کہیں ہلکی جبکہ کہیں درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے جوسنیچرکی صبح تک جاری رہے گی۔
تبوک ریجن میں تیز ہوا کے ساتھ درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے۔ ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش سے حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔
نجران ریجن کے علاقے بھی جمعہ کی شب 9 بجے تک بارش کی زد میں رہیں گے جبکہ عسیر ، ریجن میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا سلسلہ جمعہ کی شب تک جاری رہے گا۔
ریاض ریجن میں موسلادھار بارش جبکہ بعض علاقوں میں گرد وغبار کی توقع ہے بارش اورژالہ باری سے حد نگاہ متاثرہونے کی توقع ہے۔ حائل اورالجوف ریجن میں بھی جمعہ کی شام تک بارش کا امکان ہے۔
بارش کے حوالے سے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ شاہراہوں پرسفرکرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیارکریں اورسیلابی ریلے کے قریب نہ جائیں۔

شیئر: