Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف : سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکال لیا

سیلابی ریلے سے گزرنا قانونی خلاف ورزی ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
 شہری دفاع کا کہنا ہے کہ طائف کے پہاڑی سلسلے میں سیلابی ریلے میں پھنس جانے والے تین افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ مذکورہ افراد اپنی گاڑیوں سمیت سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے۔
عاجل نیوز کے مطابق ریجنل شہری دفاع کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری دفاع کے کنٹرول روم میں اطلاع ملی تھی کہ دوگاڑیاں سیلابی ریلے میں پھنسی ہوئی ہیں جن میں چند افراد موجود ہیں۔
اطلاع ملتے ہیں شہری دفاع کے ہنگامی یونٹس وہاں پہنچ گئے جنہوں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکال لیا۔
قبل ازیں بلدیہ طائف کی جانب سے شہریوں اورمقیم غیرملکیوں کو متنبہ کیا گیا تھا کہ موسم برسات میں گیلے ہوجانے بجلی کے کھمبوں کے قریب نہ جائیں نہ ہی بجلی کے سائن بورڈ کے نیچے کھڑے ہوں علاوہ ازیں نشیبی علاقوں میں پانی کی گزرگاہوں سے دوررہا جائے۔
واضح رہے ادارہ امن عامہ کے قانون کے مطابق سیلابی ریلے سے گزرنا قانون کی خلاف ورزی ہوتا ہے جس پرجرمانہ عائد کیاجاتاہے۔

شیئر: