Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشہور فرانسیسی فٹ بالر کریم بنزما کا سعودی کلب الاتحاد کے ساتھ معاہدہ

کریم بنزما الاتحاد کلب کو ’فری ایجنٹ‘ کے طور پر جوائن کریں گے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب الاتحاد کلب نے مشہور فرانسیسی فٹ بالر کریم بنزما سے معاہدہ کر لیا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل الاخباریہ کے مطابق الاتحاد اور کریم بنزما کے درمیان معاہدہ دو سال کے لیے ہے۔
کریم بنزما الاتحاد کلب کو ’فری ایجنٹ‘ کے طور پر جوائن کریں گے۔
قبل ازیں فرنسیسی کلب ریال میڈرڈ نے کہا تھا کہ کریم بنزما لالیگا کلب میں 14 سال رہنے کے بعد اسے چھوڑ دیں گے۔
الاخباریہ کے مطابق الاتحاد کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کریم بنزما کے ساتھ تاریخی معاہدے کے لیے میڈرڈ میں موجود تھے۔
خیال رہے پچھلے ہفتے الاتحاد کلب نے کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر کو ہرا کر 14 سال بعد پہلی مرتبہ سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔
الاتحاد کلب نے اپنے آخری میچ میں الفیحہ کلب کو تین صفر سے شکست دی تھی۔
وہ اس فائنل میچ کے تیسرے منٹ میں احمد شراہیلی کے گول اور رومرینہو کے دو گول کی بدولت فاتح ٹھہری۔

شیئر: