Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ

بزرگ شہریوں کی جانب سے انتخابات میں 'زبردست ٹرن آؤٹ' رہا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
کویت میں جہاں گذشتہ تین برسوں میں تیسری پارلیمنٹ کے انتخابات ہو رہے ہیں عوام منگل کے روز پولنگ سٹیشن پہنچ رہے ہیں۔
کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کونا نے رپورٹ کیا  ہے کہ 2023 کی پارلیمانی اسمبلی کے لیے ووٹ ڈالنے والے بزرگ شہریوں کی طرف سے انتخابات میں 'زبردست ٹرن آؤٹ' رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کویتی عوام امید کر رہے ہیں کہ موجودہ انتخابات سے قانون ساز اور انتظامی حکام کے درمیان تعاون بڑھے گا جس سے سیاسی استحکام لائے گا۔
واضح رہے کہ کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نے ملک بھر میں عام انتخابات کا گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا۔

شیئر: