Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ، عفیف روڈ پر گاڑی اور ٹرک میں تصادم ، خاتون سمیت چار ہلاک، پاکستانی ڈرائیور زخمی 

ڈرائیور کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ جانے والے عفیف مھد الذھب روڈ پر گاڑی اور ٹرک میں تصادم سے خاتون سمیت چار افراد ہلاک اور ایک پاکستانی ڈرائیور زخمی  ہوگیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق منگل کی شام حادثے کی اطلاع ملنے پر محکمہ شہری دفاع، ہلال احمر اور محکمہ ٹریفک کی ٹیموں نے امدادی کارروائی کی۔
گاڑی میں ایک سعودی خاتون سمیت چار افراد سوار تھے جبکہ ٹرک ڈرائیور پاکستانی بتایا جاتا ہے۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ گاڑی میں سوار چاروں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔
 ڈرائیور کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 

شیئر: