Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ 7 جون کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 32 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 286.88 روپے ہوگئی ہے۔
بدھ کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 76.49 اماراتی درہم 78.10، بحرینی دینار 760.93، عمانی ریال 745.15، کویتی دینار 932.04 اور قطری ریال کی قیمت 78.69 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 298.5 اور قیمت فروخت 301 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 78.7اور قیمت فروخت 79.5 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 82 اور قیمت فروخت 83روپے رہی۔

شیئر: