Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حریم شاہ کی نامناسب ویڈیوز، ٹک ٹاکر صندل خٹک گرفتار

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی نامناسب ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں صندل خٹک کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے۔
پیر کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ٹک ٹاک سٹارصندل خٹک کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی۔
حریم شاہ اور صندل خٹک اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
ملزمہ صندل خٹک نے عدالت کو دیے گئے بیان میں کہا کہ ’حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئیں، وہ ایک سال سے مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہی ہیں۔ ‘
انہوں نے کہا کہ ’میں نے نہ حریم شاہ کی ویڈیو بنائیں نہ لیک کیں۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ ’ٹک ٹاک پر کشمیر کی آزادی کے لیے ویڈیوز نہیں ڈالی جاتیں، ٹک ٹاکرز جو ویڈیوز بناتے ہیں، سب کو معلوم ہے۔‘
سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سُننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس کے بعد اُنہیں گرفتار کر لیا گیا۔
سیاستدانوں اور معروف شخصیات کی ویڈیوز وائرل کر کے شہرت پانے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نامناسب ویڈیوز کچھ ماہ قبل سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی تھیں۔
ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں الزام عائد کیا تھا کہ ان کی ویڈیوز ٹک ٹاکر صندل خٹک نے وائرل کیں۔

شیئر: