Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حریم شاہ کی ویڈیو برطانوی ایجنسی سے شیئر کردی ہے: شہزاد اکبر

حریم شاہ نے اپنی ویڈیو میں لوگوں کو یہ پیغام دیا کہ ’اماؤنٹ لاتے وقت تھوڑا خیال رکھیے گا۔‘ (فوٹو سوشل میڈیا)
وزیراعظم  کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کے معاملے پر ایف آئی اے نے نوٹس لیا ہے اور انکوائری شروع کی ہے۔
جمعے کو نیوز کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ’منی لانڈرنگ پر مذاق نہیں بنتا۔ برطانوی کرائم ایجنسی سے بھی یہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے تاکہ وہ بھی ریکارڈ دیکھیں۔ ایسی چیز مذاق کے قابل نہیں۔‘
حریم شاہ نے بدھ کو ویڈیو شیئرنگ ایپ ’سنیک ویڈیو‘ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کے سامنے برطانوی کرنسی کی گڈیاں موجود تھیں اور وہ پاکستانی روپے اور پاسپورٹ کی ’وقعت‘ نہ ہونے پر شکوہ بھی کررہی تھیں۔
حریم شاہ نے اپنے ہاتھ میں پاؤنڈز اٹھاکر بتایا کہ وہ پہلی بار اتنا ’ہیوی اماؤنٹ‘ لے کر پاکستان سے برطانیہ آرہیں تھیں۔
انہوں نے اپنی ویڈیو میں لوگوں کو یہ پیغام دیا کہ ’اماؤنٹ لاتے وقت تھوڑا خیال رکھیے گا کیونکہ آپ کو پکڑ لیتے ہیں، مجھے تو کسی نے کچھ نہیں کہا، آپ کو پتا ہے اور کہہ بھی نہیں سکتے۔‘
میں تو بہت آسانی سے یہ رقم لے کر آگئی تھی۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد نہ صرف حریم شاہ شدید تنقید کی زد میں آئیں بلکہ صارفین نے پاکستان کے نظام پر بھی انگلیاں اٹھائیں۔

شیئر: