Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹک ٹاکر حریم شاہ کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟

ان کا کہنا تھا کہ چھ لاکھ انہیں اب بہت کم لگتے ہیں۔ (تصویر: حریم شاہ فیس بک)
پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ ان کی بطور برانڈ ایمبیسیڈر پہلی تنخواہ چھ لاکھ روپے تھی۔
معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے یوٹیوب شو ’ٹو بی ہانسٹ‘ کے میزبان تابش ہاشمی کو بتایا کہ ٹک ٹاک خود ویڈٰیو بنانے کے پیسے تو نہیں دیتا تاہم اس کے ذریعے پیسے کمائے جاسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’سب سے پہلے دبئی میں مجھے ایک کمپنی نے بلایا، میں ان کی برانڈ ایمبیسیڈر تھی اور جو میری فرسٹ سیلری چھ لاکھ روپے تھی۔‘
تاہم ان کا کہنا تھا کہ چھ لاکھ انہیں اب بہت کم لگتے ہیں۔
اسی انٹرویو میں انہوں نے اپنی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ سیلفی اور دیگر شخصیات کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔
پاکستان میں ٹک ٹاک کو متعدد بار بند کیا جاچکا ہے اور اس پر آخری پابندی 20 جولائی 2021 کو لگائی گئی تھی جسے رواں مہینے کی 19 تاریخ کو اٹھایا گیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم نے انہیں یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر ’غیر مہذب‘ مواد کو کنٹرول کرے گا۔
پی ٹی اے کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹک ٹاک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایسے صارفین جو بار بار ’غیرقانونی مواد‘ شیئر کرتے ہیں ان کو اس پلیٹ فارم سے مکمل بلاک کردیا جائے گا۔
ٹک ٹاک صرف چار سال قبل چین کے ’بائٹ ڈانس‘ گروپ نے لانچ کی تھی اور رواں سال ستمبر میں کمپنی کا کہنا تھا کہ اس کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی ہے۔

شیئر: