Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنیپ چیٹ پر کسی کو بلاک کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟

دنیا کے مختلف ممالک میں اس وقت سنیپ چیٹ کے تقریبا 100 ملین صارفین موجود ہیں۔ فوٹو: فری پک
سوشل میڈیا کی معروف چیٹنگ ایپ ’سنیپ چیٹ‘ پر یہ سہولت موجود ہے کہ آپ کی لسٹ میں موجود کسی بھی ایسے شخص کو بآسانی بلاک کر دیا جائے جس سے آپ تنگ یا پریشان ہیں۔ 
مذکورہ ایپ پر کسی بھی شخص کو بلاک کرنے کے لیے دیے گئے انتہائی آسان امور کو انجام دیا جاتا ہے جس کی سہولت سنیپ چیٹ کے پروگرام میں دی گئی ہے۔ 
سنیپ چیٹ کی ایپ کو اوپن کر کے ذیل میں دی گئی ہدایات پرعمل کریں۔
اپنے فرینڈز کی لسٹ میں جائیں اور جسے بلاک کرنا ہے اس کا نام منتخب کریں 
بلاک کیے جانے والے کے نام پر کلک کریں جس پر مخصوص بلاکنگ کی علامت ظاہرہو گی  
اس علامت کو کلک کریں اور اسے بلاک کی لسٹ میں شامل کر دیں 
جس شخص کو بلاک کیا گیا ہو اس کا نام بلاک کی فہرست میں چلا جائے گا (سرخ لائن کے نیچے) 
بلاک کیے جانے والے افراد آپ کی پوسٹ کو نہ دیکھ سکیں گے اورنہ ہی وہ کوئی کمنٹس کر سکیں گے۔ 

بلاک کو کیسے منسوخ کریں؟ 

کسی کو سنیپ چیٹ پر بلاک کرنے کے کچھ عرصہ بعد آپ کی رائے تبدیل ہو جاتی ہے اور اب آپ اسے ’ان بلاک‘ کرنا چاہتے ہیں ایسے میں سنیپ چیٹ پر یہ آپشن بھی موجود ہے جس کے تحت بلاک کیے گئے شخص کو ’ان بلاک‘ کیا جا سکے اس کے لیے درج ذیل طریقہ کار پر عمل کریں۔
دوستوں کے ناموں کی فہرست یعنی فرینڈز لسٹ میں جائیں، لسٹ کو نیچے کی جانب اسکرول کریں اور اس شخص کا نام تلاش کریں جسے آپ کی جانب سے بلاک کیا جا چکا ہے۔ 
جسے بلاک کیا گیا ہے اس کے نام کو کلک کریں جس پر بلاک کی علامت ظاہر ہو گی۔ 
بلاک کی علامت کو کلک کرنے سے ’ان بلاک‘ کا آپشن ملے گا۔
ان بلاک کے آپشن کو کلک کرنے سے وہ دوست جسے بلاک کیا گیا تھا فہرست میں دوبارہ ایکیٹو ہو جائے گا۔ 
جسے ان بلاک کیا گیا ہے وہ اب آپ کی پوسٹ بھی دیکھ سکے گا اور کمنٹس بھی کر سکے گا۔ 

سنیپ چیٹ کی اہم خصوصیت 

سنیپ چیٹ پر یہ سہولت موجود ہے کہ آپ ایسے افراد کوجن سے آپ واقف نہیں انہیں اپنی لسٹ میں شامل ہونے سے روک سکیں یعنی نامعلوم افراد کی پوسٹ آپ کو پریشان نہ کرے۔  
اس کے لیے آپ کو سیٹنگ میں معمولی تبدیلی کرنا ہوگی جس میں ’صرف دوستوں کی چیٹ کو قبول کریں‘ کے آپشن کو آن کر دیں۔ 
ایسا کرنے کے لیے آپ کواسنیپ چیٹ کی مرکزی سیٹنگ میں جانا ہوگا وہاں مذکورہ بالا آپشن آپ کوملے گا جسے آن کرنے سے نامعلوم افراد آپ سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کر سکیں گے۔ 
سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ’سنیپ چیٹ‘ عوامی سطح پرغیرمعمولی طور پر مشہور ہے۔ یہ ایپ سال 2011 میں منظرعام پر آئی جس کے ذریعے صارفین فوٹو اور ویڈیوز شیئر کر سکتے ہیں۔ 
دنیا کے مختلف ممالک میں اس وقت سنیپ چیٹ کے تقریبا 100 ملین صارفین موجود ہیں جو اس رابطے کی ایپ کو استعمال کرتے ہیں۔

شیئر: