Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹک ٹاکر صندل خٹک کی گرفتاری، 10 سالہ بچے کے ہاتھوں باپ کا قتل سمیت پاکستان میں گذشتہ ہفتے پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے ٹک ٹاکر صندل خٹک کی گرفتاری، مولانا محمد خان شیرانی کا انٹرویو، لاہور میں ٹریفک وارڈنز کی جانب سے پیٹرول کی چوری، پشاور میں 10 سالہ بچے کے ہاتھوں باپ کے قتل اور پاکستان میں روس سے تیل کی آمد کی خبریں قارئین کی توجہ کا مرکز رہیں۔

حریم شاہ کی نامناسب ویڈیوز، ٹک ٹاکر صندل خٹک گرفتار

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی نامناسب ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں صندل خٹک کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے۔
پیر کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ٹک ٹاک سٹارصندل خٹک کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی۔
حریم شاہ اور صندل خٹک اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
ملزمہ صندل خٹک نے عدالت کو دیے گئے بیان میں کہا کہ ’حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئیں، وہ ایک سال سے مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہی ہیں۔
مزید خبریں

مولانا شیرانی کے مطابق مولانا فضل الرحمان جماعت کو ریوڑ اور اراکین کو بھیڑ بکریاں سمجھ رہے تھے۔ (فوٹو: انٹرویو سکرین گریب)

’مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار لیکن انہیں بعض شرائط ماننا ہوں گی‘

مذہبی سیاسی جماعت جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہیں، انہیں بعض شرائط کو تسلیم کرنا ہو گا۔
مولانا محمد خان شیرانی نے کوئٹہ میں اردو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’جمعیت علماء اسلام تقویٰ کی بنیاد پر کھڑی ہے۔ اگر مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اب تقویٰ نہیں رہا تو جماعت کا نام کسان مزدور پارٹی رکھیں۔
مزید پڑھیں

ان دونوں ٹریفک وارڈنز کے خلاف اس وقت انکوائری شروع ہوئی جب وہ اچانک غائب ہوئے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

لاہور میں دو ٹریفک وارڈنز نے کروڑوں روپے کا پیٹرول کیسے چوری کیا؟

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو ایسے دو ٹریفک وارڈرنز کی تلاش ہے جو محکمے سے دو کروڑ روپے سے زائد کا پیڑول چوری کرنے کے بعد غائب ہوچکے ہیں۔
اردو نیوز کو دستیاب دستاویزات کے مطابق دوٹریفک وارڈنز محمد طارق اور ندیم اسلم نے سرکاری خزانے سے 88 ہزار 472 لیٹر پیٹرول خورد برد کیا ہے۔ دو وارڈنز گزشتہ کئی سالوں سے ایک منظم طریقے سے سرکاری خزانے پر ہاتھ صاف کر رہے تھے۔
سٹی ٹریفک پولیس کے ایک اعلی افسر نے اردو نیوز کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ’کہ ان دونوں ٹریفک وارڈنز کے خلاف اس وقت انکوائری شروع ہوئی جب وہ اچانک غائب ہوئے۔ گذشتہ ایک ماہ سے وہ کام پر نہیں آ رہے تھے اور ان کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے۔‘
مزید پڑھیں

پولیس کے مطابق بیٹے نے جب اپنی والدہ پر تشدد دیکھا تو والد پر گولی چلا دی۔ (فوٹو: پشاور پولیس)

پشاور میں 10 سالہ بچے نے باپ کو گولی کیوں ماری؟

پشاور کے علاقے حیات آباد میں 10 سالہ بچے نے مبینہ طور پر اپنے باپ کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
جمعرات کو حیات آباد میں تھانہ تاتارا کی حدود میں ڈاکٹر رضوان کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا۔ گولی کا زخم دیکھ کر پولیس نے پوچھ گچھ کی تو متاثرہ شخص نے اپنے بیان میں موقف اپنایا کہ ’نامعلوم افراد نے گھر آ کر مجھے مارا پیٹا اور فائرنگ بھی کی۔
ابتدائی رپورٹ کے بعد پولیس نے جب تفتیش کی تو انہیں معلوم ہوا کہ اس واقعے میں گھر کے اندر کا فرد ملوث ہے۔ مزید تفتیش کے لیے گھر والوں سے پوچھ گچھ کی اور شواہد اکٹھے کیے۔
مزید خبریں

جہاز پیور پوائنٹ سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ سے پہلے پاکستان پہنچا ہے۔ (فوٹو: کے پی ٹی)

’روس سے سستا تیل کراچی پہنچ گیا، ایک اور وعدہ پورا‘

روس سے خام تیل لے کر پہلا جہاز کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔
ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ نے اردو نیوز کو بتایا کہ روس کا پہلا تیل بردار جہاز کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔
’اس وقت جہاز کو لنگرانداز کیا جا رہا ہے۔ جلد ہی جہاز لنگر انداز ہو جائے گا جس کے بعد تیل کی آف لوڈنگ شروع کی جائے گی۔‘
مزید پڑھیں

سولر ایسوسی ایشن کے مطابق سولر سسٹم کو ضروری اشیا کی فہرست میں ڈالنے کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)

سولر آلات پر ٹیکس خاتمے کا فائدہ عوام کو ہو گا یا فیکٹری مالکان کو؟

پاکستان کی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں شمسی توانائی کے ذریعے بجلی پیدا کرنے والے کئی آلات کے خام مال پر کسٹم ٹیکس کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس فیصلے سے ملک میں سولر سسٹم کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کا رجحان بڑھے گا اور ملک کو درپیش توانائی بحران کم کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی توقع ہے کہ اس فیصلے سے متوسط طبقے کے افراد زیادہ سے زیادہ سولر سسٹم لگوا کر بجلی کے بھاری بلوں سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں

شیئر: