Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کے ایک بار بی کیو ریستوران میں دھماکہ، کم از کم 31 ہلاک

دھماکے میں زخمی ہونے والے سات افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ (فوٹو: سے ایف پی)
چین کے شمال مغربی شہر یِِن چوان کے ایک ریستوران میں دھماکے سے کم سے کم 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو چین کی سرکاری خبر ایجنسی ژنہوا نے رپورٹ کیا ہے کہ لیکوفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے اخراج کی وجہ سے ریستوران میں بدھ کی شامل دھماکہ ہوا۔
یہ دھماکہ ایک بار بی کیو کے ریستوران میں ہوا۔ دھماکے میں سات افراد زخمی ہوئے۔ 
یہ ریستوران شہر کے ایک مصروف علاقے میں واقع ہے۔
یہ دھماکہ تین روزہ ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے موقع پر ہوا۔ اس فیسٹیول کے موقعے پر چینی شہری رشتہ داروں اور دوستوں سے ملتے ہیں۔
ایک درجن سے زیادہ فائر فائٹرز کی گاڑیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔
اس سے قبل بھی عمارات کی حفاظت کے حوالے سے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے چین میں دھماکے اور دیگر مہلک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔
رواں ماہ شمالی چین کے شہر تیانجن میں ایک رہائشی عمارت میں آتش بازی کے باعث ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
مقامی حکام کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں شمال مشرقی شہر چانگچن کے ایک ریستوران میں آگ لگنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
جنوری 2022 میں، چونگ چنگ میں گیس کے اخراج کی وجہ سے ہونے والے دھماکے میں ایک عمارت گر گئی تھی جس میں 12 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

شیئر: